ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جزائرنکوبار خطہ میں 6 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں 

جزائرنکوبار خطہ میں 6 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں 

Fri, 18 Jan 2019 01:30:07    S.O. News Service

پورٹ بلیئر/نئی دہلی :17/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) زلزلہ کے اعتبار سے حساس انڈمان نکوبار میں جمعرات کو 6 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ این سی ایس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ کسی بھی طرح کی جان یا مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ارضیاتی وزارت کے تحت آنے والے ادار ہ این سی ایس نے بتایا کہ زلزلہ صبح آٹھ بج کر 43 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز نکوبار خطہ میں تھا ۔ انڈین نیشنل اوقیانوس انفارمیشن سروس سینٹر کے ڈائریکٹر ایس پی ایس شینائی نے بتایا کہ انڈمان نکوبارکے ارد گرد سمندر کی سطح میں کوئی خاص اضافہ نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی جاتی۔ این سی ایس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6 ناپی گئی ہے۔ تاہم مسرت کی بات یہ ہے کہ مذکورہ زلزلہ میں کسی طرح کے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ 


Share: